ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسمبلی میں رابرٹ وڈرا کے اراضی سودوں کی گونج

اسمبلی میں رابرٹ وڈرا کے اراضی سودوں کی گونج

Tue, 20 Jun 2017 10:43:39    S.O. News Service

بنگلورو،19؍جون(ایس اونیوز) صدر کانگریس سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ وڈرا سے وابستہ کمپنی ڈی ایل ایف گروپ کی طرف سے بنرگٹہ میں سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضہ کئے جانے کے الزامات کی گونج آج ریاستی اسمبلی میں سنائی دی۔ اپوزیشن لیڈر جگدیش شٹر نے یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے اس پر فوری بحث کا مطالبہ کیا ، شٹر نے کہاکہ ڈی ایل ایف نے ساٹھ ایکڑ زمین پر ایک بہت بڑا کامپلکس تعمیر کیا ہے۔ ساتھ ہی بنرگٹہ کے قریب گنڈلو توپو مقامات پر گومال کی زمین غیر قانونی طور پر قبضہ میں لے چکی ہے، اس سے ریاستی خزانے کو بھاری نقصان ہوا ہے۔ اس مرحلے میں اسپیکر کے بی کولیواڈ نے کہاکہ اس معاملے پر تحریک التواء کے تحت بحث کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ کس قانون کے تحت اس موضوع پر بحث ہوسکتی ہے ، یہ فیصلہ وہ جلد ہی سنائیں گے۔ 


Share: